• Latest Updates

    چالیس زبانوں میں فوری ترجمہ کرنے والا ہیڈفون متعارف

    چالیس زبانوں میں فوری ترجمہ کرنے والا ہیڈفون






    گوگل پکسل بڈتصویر کے کاپی رائٹGOOGLE

    امریکی شہر سان فرانسسکو میں ایک تقریب میں ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ایسا ہیڈفون لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے جو 40 زبانوں میں فوری ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    بدھ کی رات 'گوگل پکسل بڈز' کے نام سے موسوم یہ ہیڈفون متعارف کرواتے ہوئے سٹیج پر ایک خاتون اور مرد درمیان مکالمہ دکھایا گیا جس میں مرد انگریزی اور خاتون سویڈش زبان بول رہی تھیں۔

    وائرلیس گوگل پکسل بڈز مرد کی انگریزی فوری طور پر سویڈش زبان میں ترجمہ کر کے خاتون کو سنا رہے تھے، جب کہ خواتین کا سویڈش جواب ترجمہ ہو کر انگریزی میں سنائی دے رہا تھا۔

    اس کے علاوہ گوگل نے پکسل فون 2 اور پکسل 2 ایکس ایل کا بھی اعلان کیا، جن میں بقول اس کے کسی بھی سمارٹ فون سے بہتر کیمرے نصب ہیں۔ ان فونز کے کناروں کو دبا کر مصنوعی ذہانت والا گوگل اسسٹنٹ لانچ کیا جا سکتا ہے۔



    گوگل پکسل فونتصویر کے کاپی رائٹGOOGLE
    Image captionنئے گوگل پکسل فونز کا کیمرا پس منظر کو دھندلا کرنے کی صلاحیت رکھتا ےہ

    سائنس فکشن میں ایسے آلات کا تصور پیش کیا گیا ہے جو کسی بھی زبان سے کسی دوسری زبان میں فوری ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، لیکن یہ پہلی بار ہے کہ کسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی نے ایسا کوئی آلہ متعارف کروایا ہے۔

    یہ ہیڈفون گوگل ٹرانسلیٹ سروس کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے جو پہلے ہی انٹرنیٹ پر خاصی مقبول ہے۔ کوئی صارف ہیڈفون کو دبا کر مثال کے طور پر کہہ سکتا ہے کہ 'مجھے جرمن زبان میں گفتگو کرنی ہے،' جس کے بعد صارف انگریزی بولے تو گوگل پکسل فون کے سپیکر سے اس کا فوری جرمن ترجمہ سنائی دے گا۔

    اس کے علاوہ یہ ہیڈفون گوگل پکسل فون کے ساتھ مل کر آواز کے ذریعے دیے جانے والے احکامات پر بھی عمل کروا سکتا ہے جن میں فون کال کرنا، میسج بھیجنا، یا موسیقی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔



    گوگل سمارٹ سپیکرتصویر کے کاپی رائٹGOOGLE
    Image captionگوگل سمارٹ سپیکر

    اس آلے کی مدد سے ممکنہ طور پر زبان کی تفہیم کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے اور کوئی بھی شخص کسی ایسے ملک میں جا کر مقامی لوگوں سے بات چیت کر سکتا ہے، چاہے اسے اس زبان کا ایک لفظ بھی نہ آتا ہو۔

    گوگل اسسٹنٹ اور ہیڈفون کی قیمت 159 ڈالر رکھی گئی ہے، اور یہ 22 نومبر کو فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

    اس کے علاوہ گوگل نے مصنوعی ذہانت کے حامل سپیکر بھی متعارف کروائے ہیں جن سے مخاطب ہو کر صارف مختلف قسم کی سروسز

    #BBCحاصل کر سکتے ہیں۔


    Disqus Shortname

    sigma2

    Comments system

    [blogger][disqus][facebook]
    close