• Latest Updates

    پاکستانی صارفین کیلئے خوشخبری، چینی کمپنی نے ایک لاکھ 20 ہزار روپے کیکار متعارف کرادی

    لاہور(نیوز ڈیسک) چین نے پاکستانی صارفین کیلئے ایک منفرد کار متعارف کرادی ہے جس کی قیمت صرف 1200 امریکی ڈالر (تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار روپے) رکھی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایکسپو سنٹر لاہور میں چینی مصنوعات کی نمائش جاری ہے، یہ نمائش صارفین سے براہ راست رابطے اور ان کو اشیا کی فروخت کیلئے لگائی گئی ہے۔ روزنامہ پاکستان کی ٹیم نے جب اس نمائش کا کوریج کی غرض سے دورہ کیا تو انہیں اس وقت خوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پرا جب انہوں نے ایک چینی کمپنی کی طرف سے نمائش میں پیش کی گئی تین نشستوں والی کاردیکھی ۔تین نشستوں والی اس کار کی قیمت انتہائی معمولی یعنی صرف ایک لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب رکھی گئی ہے جو خواتین اور معذور افراد کیلئے بہت ہی سود مند ثابت ہو سکتی ہے۔ ماحول دوست ٹیکنالوجی سے تیار کی گئی یہ کار بجلی سے چلتی ہے جس میں ایئر کنڈیشنر کی بجائے دیسی انداز میں ڈرائیونگ سیٹ پر پنکھا فٹ کیا گیا ہے تاکہ ڈرائیور کو سکون میسر رہے

    Disqus Shortname

    sigma2

    Comments system

    [blogger][disqus][facebook]
    close